حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کا کہنا تھا بعد از نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب سے افضل امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تفضیل مولائے کائنات کا عقیدہ صدیوں سے مسلمانوں کے مختلف مسالک کی بزرگ شخصیات میں اکثریت کا نظریہ رہا ہے علامہ اقبال بھی یہی عقیدہ رکھنے والے بلند فکر دانشوروں میں سرفہرست ہیں۔
مزید کہا کہ نہج البلاغہ میں مولا علی کرم اللہ وجہہ کے مختصر جملے کلمات قصار درحقیقت علم و حکمت کا خزینہ ہیں حسین ابن علی وہ امام عالی مقام ہے جنہوں نے دین اسلام کی بقا کے لیے اپنا سب کچھ راہ خدا میں نظرکر دیا اور اس طرح سیدالشہداء دین اسلام کے ساتھ ساتھ خود بھی زندہ و جاوید ہو گئے۔
آخر میں کہا کہ یہ ایام عزا ایام صبر ان ہی کی یادوں کے ایام ہے اس نشتر پارک کے مرکزی ممبر حسینی سے اتحاد و اتفاق امت اس طالب علم کا دائمی پیغام ہے جو موجودہ دور کی اہم ترین ضرورت ہے۔